پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے، غلام سرور خان


پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے، غلام سرور خان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقومی یوم یکجہتی براۓ فلسطین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں ن1967 ء اور1973 کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کا واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانا چاہیۓ۔

 

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان 1948 اور 1967 میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری