ایران؛ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے طیارے فوج کے حوالے کردیے گئے+ ویڈیو


ایران؛ مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے طیارے فوج کے حوالے کردیے گئے+ ویڈیو

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے تین الٹرالائٹ جاسوسی اور تربیتی طیارے بحریہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اندرون ملک تیار کیے جانے والے تین جدید ترین طیاروں کو فوج کے حوالے کیا ہے۔

 واضح رہے کہ ان الٹرا لائٹ جاسوسی اور تربیتی طیاروں کا نام چکاوک اور اسے ایرانی ماہرین نے بنایا ہے۔

سنگل انجن کے حامل ان طیاروں میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور انہیں جاسوسی اور تربیت دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ طیارے 280 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے، چودہ ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری