طالبان کا افغان فورسزپر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک


طالبان کا افغان فورسزپر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چک پوسٹوں پرحملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  طالبان جنگجوؤں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے

افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجوؤں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری