ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی اسلام آباد پہنچ گئے


ایرانی بحریہ کے کمانڈر حسین خانزادی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

بعدازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری