پشاور؛ میٹرک امتحانات فیس کے شیڈول کا اعلان


پشاور؛ میٹرک امتحانات فیس کے شیڈول کا اعلان

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک (ایس ایس سی) امتحانات 2020ء کے امتحانی داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 13 مارچ سے شروع ہوں گےنویں سائنس کی معمول کی امتحانی داخلہ فیس 1270روپے، آرٹس کی 1120روپے، پرائیویٹ 1340 روپے 30 دسمبر تک وصول کی جائے گی، نویں فیل طلبہ کے لئے 1170 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

دسویں طلبہ سے معمول کی فیس 1690 روپے کے ساتھ امتحانی فارم 30 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے۔

دسویں آرٹس کے طلبہ سے 1540 روپے، پرائیویٹ طلبہ سے 1600 روپے، فیل طلبہ سے 1300 روپے، امپرومنٹ کے خواہشمند طلبہ سے 1900 روپے، ایک یا دو پرچوں میں امپرومنٹ کے لئے 1300 اور اضافی مضامین کے لئے 1200 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 10 جنوری تک لیٹ فیس، 20 جنوری تک دگنی فیس اور 30 جنوری تک تین گنا لیٹ فیس وصول کی جائے گی۔

پرائیویٹ طلبہ کے لئے آخری تاریخ 26 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری