پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا گیا، پاک فوج


پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا گیا، پاک فوج

ترجمان افواج پاکستان نے بیان میں کہا ہےکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے، کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان پاک فوج کے مطابق سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر مسلح افواج نے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان افواج پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب ہے، جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں، انہوں نے 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی اور ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیان میں کہا کہ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی جب کہ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے، افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری