پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان کو ارسال


پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان کو ارسال

سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت پر رحم کی اپیل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق رحم کی اپیل ایڈووکیٹ شاہ جہان خان نے ارسال کی جس میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر کو غیرقانونی طریقے سے سزا دی اور انہیں شفاف کا ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔

اپیل میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف اس وقت علیل ہیں، اس دوران اگر سزا پر عمل در آمد ہوا تو یہ بدنما داغ ہوگا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت صدر کے پاس اختیار ہے کہ عدالت کی جانب سے سزا کو معطل کر سکتے ہیں۔

اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ پرویز مشرف کی ملک و قوم کی خدمات کے عوض عدالتی سزاپر عمل درآمد روکا جائے۔ رحم کی اپیل پر فیصلہ دیتے ہوئے سزا پر عمل در امد روکا جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری