پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف کا جواب موصول


پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ پر ایف اے ٹی ایف کا جواب موصول

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تسنیم  نیوز کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو نیا سوالنامہ موصول ہوا ہے جو کہ 150 سوالات پر مشتمل ہے۔ سوال نامہ پاکستان کی جانب سے 3 دشمبر کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے جواب میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کو 8جنوری تک سوالات کے جواب جمع کرانا ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف کے سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں جب کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کو سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری