مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کےلیے پاکستانی ویزا میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، فاروقی


مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کےلیے پاکستانی ویزا میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، فاروقی

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں اور کشمیر کے رہائشیوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے لیے پاکستان کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے پاکستانی ویزا میں تبدیلی کے بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور غلط ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو حکومت کی ویزا پالیسی اور پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدوں کے مطابق ویزا جاری کر رہا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے ویزا درخواست دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن تمام کوششیں کررہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ویزا کی مکمل دستاویزات اور ضروریات کو پورا کرنے والوں کو جلد سے جلد ویزا جاری کیا جاتا ہے اس ضمن میں کوئی تاخیر بھی نہیں کی جارہی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری