منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثناء اللّٰہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم


منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثناء اللّٰہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی ضمانت منظور کر لی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء کی ضمانت 10، 10 لاکھ کے 2 مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری اشفاق نے رانا ثناء اللّٰہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی نار کوٹکس فورس (اے این ایف) نے یکم جولائی کو مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کیا تھا، انہیں فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد فردوس عاشق اعوان نے اس حوالے سے بتاتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی سے 20کروڑ روپے مالیت کی 15 کلو گرام کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری