بھارت:شہریت کے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری


بھارت:شہریت کے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

بھارت میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آسام میں تخلیقی شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شہریت کے ترمیمی ایکٹ کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے طلباء کے ہمراہ ایک گراؤنڈ میں جمع ہو گئیں۔

آسام کے مختلف اضلاع میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ادھر، وادی براہمپترا میں پرامن مظاہرے جاری ہیں جہاں گزشتہ دو ہفتے سے پرتشدد واقعات دیکھے گئے۔

 واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر جس رات حملہ کیا گیا تھا، اسی رات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے طلبا پر بھی پولیس نے وحشیانہ حملے کئے تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بھی پانچ جنوری تک چھٹی کا اعلان کرکے طلبا سے ہاسٹل خالی کرالیا گیا تھا مگر اے ایم یو کے طلبا تین دن قبل واپس آگئے اور انھوں نے یونیورسٹی کیمپس میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری