بھارتی پولیس آفسرکا مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ


بھارتی پولیس آفسرکا مسلمانوں کو پاکستان جانے کا مشورہ

میرٹھ کے ایس پی سیٹی ایک ویڈیو میں یہ کہہ رہیں ہیں کہ جو لوگ کالی پٹی باندھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں وہ پاکستان چلے جائیں، کھاؤ گے یہاں کا، گاؤ گے کہیں کا، تصویریں لے لی گئیں ہیں، کچھ ہوا تو قیمت چکاؤگے

تسنیم خبررساں ادارے ملت ٹائمز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے، اس دوران اترپردیش پولیس کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے لے کر اس کے طریقہ کار پر سنگین سوال کھڑے کیے جا رہے ہیں۔

بھارت سے شائع ہونے والے ملت ٹائمز کے مطابق  یہ ویڈیو 20 دسمبر کومیرٹھ میں بنائی گئی ہے۔20 دسمبر کو لوگ یہاں پر شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ویڈیو میں سٹی ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ مسلم مظاہرین کو دھمکی دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سٹی ایس پی سیاہ پٹی باندھ کر مظاہرہ کر رہے لوگوں کو پاکستان جانے کی ہدایت دے رہے ہیں۔

سٹی ایس پی میرٹھ اکھلیش نارائن سنگھ ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ جو لوگ سیاہ پٹی باندھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں وہ پاکستان چلے جائیں، سٹی ایس پی کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، کھاؤ گے کہیں کا اور گاؤ گے کہیں کا، تصویریں لے لی گئیں ہیں، تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے، کچھ ہوا تو قیمت چکاؤ گے۔

ایس پی سٹی اکھلیش نارائن سنگھ نے نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا، انہوں نے کہا، ’’جو سیاہ پٹی اور پیلی پٹی باندھ رہے ہیں ان کو بتا رہا ہوں، وہ پاکستان چلے جائیں، مستقبل خراب کرنے میں سیکنڈ بھر لگے گا، ایک سیکنڈ میں سب کالا ہو جائے گا، ملک میں نہیں رہنے کی مرضی ہے تو پاکستان چلے جاؤ بھیا۔ بتاؤ … نہیں نہیں تصویریں لے لی ہیں، بتاؤں گا ان کو، ان کو بتا دینا، گلی مجھے یاد ہو گئی ہے، یاد رکھنا مجھے یاد ہو جاتا ہے تو نانی تک میں پہنچتا ہوں، یاد رکھیے گا آپ لوگ، تم لوگ بھی قیمت چکاؤ گے۔

اتر پردیش میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ ہو رہے ہیں، مظاہرین پر کارروائی کو لے کر مسلسل پولیس کے طریقہ کار پر سنگین سوال کھڑے کیے جا رہا ہیں. لیکن پولیس اس طرح کے تمام الزامات کو غلط بتا رہی ہے۔ پولیس پر لوٹ کے بھی الزام لگ چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری