بھارت پاکستان کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کوشش کررہا ہے، جعفریہ الائنس پاکستان
بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتوں نے ملک کے امن و سکون کو تباہ کر رکھا ہے ہندوستان ہمارے ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم سازش میں مصروف ہے جس کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ رضی جعفر نقوی نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاک فوج کو جن چیلنجزکا سامنا ہے ان میں سب سے اہم دہشت گردی کا خاتمہ ہے یہ سال ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے سال کے طور پر منایا جائے۔
دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا دلانے کے لیے پوری قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک کے امن و سکون کو تباہ کر رکھا ہے ہندوستان ہمارے ملک کو مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم سازش میں مصروف ہے جس کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا معمولی سے مظاہرہ بھی دہشت گردوں کے حوصلے
میں اضافے کا باعث بنے گا سال 2020 میں ملک سے کرپشن کے خاتمے سمیت عوامی فلاح و بہبود کے جامع منصوبوں پر حکمت عملی طے کی جائے۔
جعفریہ الائنس پاکستان کا اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سو سائٹی میں منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ رضی جعفر نقوی نے کی اجلاس میں علامہ حسین مسعودی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی،علامہ نثار قلندری،علامہ رجب علی بنگش،شبر رضا،یعقوب شہباز،قاسم نقوی، نیئر علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔