حکومت نے پنجاب میں اب تک ریکارڈ قانون سازی کی ہے، فیاض چوہان
پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ صوبے پنجاب میں سرکاری اراضی سے متعلق 13 سے زائد پالیسیاں تیار کی جا چکی ہیں، بطور وزیرِ اطلاعات پہلی بار کلچر اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی قائم کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اداروں کی جانب سے صحافیوں کا استحصال روکنے کی پالیسی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے تمام پاکستانیوں کو نئےسال کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اللّٰہ کے فضل سے پاکستان وزیرِ اعظم عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود ہے، بزدار حکومت نے پنجاب میں اب تک ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔
فیاض چوہان نے مزید کہا کہ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مالی طور پر کمزور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈز متعارف کرایا، میڈیا سے مل کر عوام میں شعور و آگہی پھیلائیں گے اور مسائل کے حل کی کوشش کریں گے۔