جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے، عادل عبدالمہدی


جنرل قاسم سلیمانی پر امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے، عادل عبدالمہدی

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جنرل سلیمانی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم پر بغداد میں امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جنرل سلیمانی کی شہادت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس سےعراق پر جارحیت قراردیاہے

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پر بغداد میں امریکی حملہ عراقی خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جنرل قاسم کا قتل قابل مذمت ہے اور یہ حملہ عراق، خطےاور دنیا کو ایک اور جنگ کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم پر حملہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

عراقی وزیراعظم نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیداہونے والی کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بھی طلب کر لیاہے۔

یاد رہے کہ  امام خامنہ ای نے قاسم سلیمان کے شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے اور کہاہے کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق اس صورتحال پر غور کے لیے عراقی پارلیمان کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے تاکہ ملک کی سالمیت، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات اور قانون سازی کی جا سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری