اسمٰعیل قاآنی قدس فورس کے نئے سربراہ مقرر
امام خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے نائب اسمٰعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قدس فورس کے نو منتخب سربراہ شہیدجنرل کے نائب چیف کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔
امام خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'قدس فورس کی کمانڈ بریگیڈیئر جنرل اسمٰعیل قاآنی کو دی جاتی ہے جو مقدس دفاع میں اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے شہید ہونے والے کمانڈر کے ساتھ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔
امام خامنہ ای نے کہا کہ 'قدس فورس کے نئے چیف جنرل سلیمانی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر واشنگٹن سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔