پاکستان؛ جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری


پاکستان؛ جنرل سلیمانی کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری

پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی سمیت مختلف شہروں میں جنرل سلیمانی کی شہادت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں مختلف شہروں خاص کر کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدرآباد اور گلگت سمیت درجنوں شہروں میں امریکا کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔

ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر امریکا کے دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی

مظاہرین نے  امریکا اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کردیا

گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت پر امریکہ کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی.

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سنیئر حکام ، کارکنوں اور عوام نے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کو جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس کی شہادت پرتعزیت پیش کرتے ہوئے مزاحمت کی تحریک کی حمایت کے سلسلے میں عالم اسلام کے رہنماؤں سمیت پاکستانی حکومت اور سیاسی گروہوں سے امریکہ کی تباہ کن پالیسیوں کے خلاف خاموش نہ رہنے کا مطالبہ کیا.

مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ روز تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو جن کا ملک ایران میں امریکی مفادات کا نگہبان ہے محکمہ خارجہ میں طلب کیا تھا

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ عالمی استعمار خوفزدہ ہوکر حریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے، عالم اسلام کے دشمن امریکہ نے ظلم و جبر کی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے حاج قاسم نے اپنی زندگی میں سامراجی طاقتوں کو ناکوں چنے چبوائے اور اْن کی شہادت اور اْن کا خون بھی سامراجی و صہیونی طاقتوں کو چین کی نیند نہیں سونے دیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری