مقبوضہ کشمیر؛ کارگل میں امریکا کے خلاف زبردست مظاہرہ+ ویڈیو


مقبوضہ کشمیر؛ کارگل میں امریکا کے خلاف زبردست مظاہرہ+ ویڈیو

مقبوضہ کشمیر کےعلاقے کرگل میں ہزاروں افراد نے جنرل سلیمانی کی شہادت کےخلاف مظاہرے کیے اور امریکا مردہ کے نعرے لگائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کےعلاقے کرگل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ہزاروں کی تعداد میں کرگل کے شہریوں نے سخت سردی کے باوجود اس احتجاجی مظاہرے میں امریکا مخالف نعرے لگا کر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انتہائی جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مظاہرے میں شریک لوگ نعرے لگا رہے تھے کہ شہادت جنرل قاسم سلیمانی کا مقدر تھی لیکن امریکا کو اس وحشیانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا۔

 

مظاہرین نے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت میں بھی فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے سامراجی طاقتوں کے خلاف استقامتی محاذ کی جدو جہد کی حمایت کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورحشد الشعبی کے کمانڈرابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔

 

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملے اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا.

قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا.

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری