ایران کا جوہری معاہدے کے متعلق اہم اعلان


ایران کا جوہری معاہدے کے متعلق اہم اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام نے یورینیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  ایران نے 2015 کا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی حملے میں کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد 2015 کی ایٹمی ڈیل کی پاس داری سے دست برداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اعلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کے لیے حدود اور اب ذخیرے کی مقدار کی پاس داری نہیں کرے گا، اور اپنی تکنیکی ضروریات کے مطابق یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پانچویں مرحلے پرعمل درآمد کے بعد بھی عالمی جوہری ادارے سے تعاون جاری رہے گا۔

تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری