مولانا محمد ابراہیم محسنی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے


مولانا محمد ابراہیم محسنی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

حوزہ علمیہ مشہد مقدس کی مایہ ناز علمی شخصیت حجت الاسلام و المسلمین محمد ابراہیم محسنی مشہد مقدس میں انتقال کرگئے۔

آپ کا شمار حوزہ علمیہ مشہد کے پاکستانی اہم شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔
آپ کا تعلق گلگت بلتستان کا علاقہ روندو، تلوبروق ملیار سے تھا جہاں سے اپنے علمی سفر کا آغاز کیا۔

محسنی، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت کے دوران مشہد مقدس میں تحریک جعفریہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے رہے۔
تبلیغ، تدریس کے ساتھ ساتھ مشہد مقدس میں اردو زبان طلاب کی علمی مشکلات کے پیش نظر مدرسہ آیت اللہ خوئی میں شعبہ اردو زبان کی تاسیس میں پیش پیش رہے اور اپنی عمر کے آخری لمحات تک کےدرس و تدریس اور طلاب علوم دینی کی تربیت میں کوشاں رہے۔
علمی خدمات میں سے اہم خدمت علامہ افتخار نقوی کی زیرسرپرستی ایک گروپ کی شکل میں احوال شخصیہ شیعیان پاکستان کے قانون کی تدوین کرنا ہے جو تین جلدوں میں چھپ کر منظر عام پر آگیا۔

حجۃ الاسلام محسنی کا شمار نہایت شجاع، بےباک، دلسوز اور زمان شناس علما میں ہوتا تھا اور اسی سبب ایران عراق جنگ میں بعثی متجاوز حکومت کے خلاف جہاد کرنے محاز پر گئے۔
قبلہ محسنی کا فقدان حوزہ علمیہ مشہد، پاکستان اور بالخصوص روندو بلتستان کے لیے ناقابل جبران نقصان ہے۔
 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری