بھارتی ایجنسی سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جعفریہ الائنس


بھارتی ایجنسی سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنسی سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاوَن کوئٹہ کی مسجد کے اندر ہونے والے بم دھماکے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

دشمن ہمیں دہشت گردی سے خوفزدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ملک دشمن عناصر شاید بھول رہے ہیں کہ ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے۔

دہشت گرد ایک بار پھر پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں،بھارتی ایجنسی سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، جس کے لئے سرکاری تنصیبات اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کئے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہیں گے ،وہ پاکستانی قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی دیں گے دشمن سے مقابلے کیلئے ہم سب متحد ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری