اسلام دشمن قوتیں ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہیں،عون نقوی


اسلام دشمن قوتیں ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہیں،عون نقوی

جعفریہ الائنس کے سپریم کونسل کے رکن اور ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہوکر اپنے مشترکہ دشمن کو پہچانے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ  اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کر کے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کام کررہی ہیں لہٰذا مسلمانوں کو اپنے مفادات اورقسمتوں کے فیصلے خود کرنا ہونگے تاکہ ہماری بقاء اور استحکام کے ساتھ پرچم اسلام بلند ہو اور وہ قوتیں جو مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہیں ان کے عزائم خاک میں ملادئیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ کب تک ہم دوسروں کے آلہ کار بنتے رہینگے اور ہمارے مفادات کو کب تک نقصان پہنچتا رہیگا، امت کی درست رہنمائی کیلئے مسلم حکمرانوں کو آگے آکر کام کرنا ہوگا تاکہ اسلام کی خدمت اور دین کی سربلندی، مسلم امہ کی بقاء اور سلامتی کیلئے کام کیا جاسکے ۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری