کراچی کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں، مصطفیٰ کمال


کراچی کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں، مصطفیٰ کمال

کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ہمدرد سینیٹر لاہور میں تقریب سے خطاب میں پی ایس پی چیئرمین نے کہاکہ صدراوروزیراعظم سے لیکر کونسلر سطح تک کردار والے لوگ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھونڈے کیس بناکرلوگوں کوپکڑا جارہا ہے،جو الیکشن جیت کر آئے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ آگے کیا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ آرٹیکل 148 بھی تشریح کا متقاضی ہے یہ بلدیاتی الیکشن کا سال ہے،کراچی کے حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی وزیر کو قبر میں 21 توپوں کی سلامی نہیں ملے گی ،سیاست کو گالی بنا دیا گیا ہے۔

پی ایس پی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اورسابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف دوبارہ جوان نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے ، ہم کرداروالے لوگ تیار کررہے ہیں ، تمام اختیارات وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی کے پاس ہیں ۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات اور میل جول نورا کشتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری