امریکی خفیہ ایجنسی نے شہیدجنرل سلیمانی کے خلاف ٹرمپ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا


امریکی خفیہ ایجنسی نے شہیدجنرل سلیمانی کے خلاف ٹرمپ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا

امریکا کی خفیہ ایجنسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےامریکی حملے میں شہید ہونے والے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی نے امریکی سفارتخانوں کے خلاف سازش نہیں کی۔

3 جنوری کو امریکا نے بغداد میں میزائل حملہ کر کے القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے الزام لگایا  تھا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی امریکی سفارت کاروں اور فوجی شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان پر حملہ کیا گیا۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو امریکا کی خفیہ ایجنسی نے مسترد کر دیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسا علم نہیں کہ بغداد ائیرپورٹ پر حملے میں مارے جانے والے جنرل سلیمانی امریکا کے چار سفارتخانوں پر حملوں کی سازش کر رہے تھے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی ایران خبریں
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری