کراچی؛ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے شاندار نمائش کا انعقاد؛ تصاویر


کراچی؛ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے شاندار نمائش کا انعقاد؛ تصاویر

سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین کی دستکاری کو فروغ دینے کے لیے تین روزہ نمائش جاری ہے، نمائش کراچی کے اوشین ٹاور کلفٹن میں گیارہ سے تیرہ جنوری تک جاری رہے گی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمائش میں سندھ کے مختلف دیہاتوں سے وابستہ خواتین کی بنائی ہوئی دستکاری کے نمونے رکھے گئے ہیں

 سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے حکام کے مطابق نمائش کا مقصد دستکاری، ہنر اور ثقافتی ورثے کو نئی نسل، ماہرین اور کاروباری اداروں سے منسلک طبقے میں روشناس کرانے کے ساتھ دستکاری کی صنعت کا فروغ ہے۔

 جس سے سندھ کی ہنرمند خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان کو اپنے روزگار میں اضافے میں مدد ملے گی۔

نمائش میں شریک خواتین کا کہنا تھا گاؤں کی خواتین میں گھر سے نکلنے کا کوئی تصور نہ تھا، لیکن اب گاؤں کی خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں، اب وہ نہ صرف اپنے آپ بلکہ غربت مٹانے کے لئے پورے خاندان کو سپورٹ کررہی ہیں

ان کا کہنا تھا کہ نمائش کے نتجے میں دیہی خواتین کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور اپنی محنت کی بدولت وہ بھی ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکیں گی

نمائش میں صوبہ سندھ کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے، دھاگے اور شیشوں کی مدد سے ہاتھ سے تیار کردہ ٹوپی، اجرک، ملبوسات، پنکھے، برتن اور دیگر آرائشی اشیا کو نمائش کی زینت بنایا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری