آزادکشمیر میں بارشوں اور برفباری سے 17 افراد جاں بحق


آزادکشمیر میں بارشوں اور برفباری سے 17 افراد جاں بحق

مظفر آباد: آزادکشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

آزادکشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں برف کا تودا گرنے سے 15 افراد جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگیا

وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری