نوازشریف کی رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو بھجوائی جارہی ہیں، مریم


نوازشریف کی رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو بھجوائی جارہی ہیں، مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹس عدالت اورپنجاب حکومت کوبھجوائی جارہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی پریس کانفرس کے ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے کسی قسم کے ٹیسٹ سے کبھی انکار نہیں کیا،عدالتی حکم کے مطابق ڈاکٹرز کی تصدیق شدہ رپورٹس عدالت اور پنجاب حکومت کو شیڈول کے مطابق بھجوائی جارہی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں بورڈ نےنوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی تھی، یاسمین راشد نے نواز شریف کے ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہونے کے باجود سیاسی تماشا کیا۔

انہوں نے کہا کہ  یاسمین راشد نے عمران خان کے دباؤ میں آکر جھوٹ پر مبنی سیاسی پریس کانفرنس کی، کیا ہی اچھا ہوتا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سرکاری اسپتالوں میں علاج اور ادویات کی بندش پر پریس کانفرنس کرتیں؟، ڈاکٹر یاسمین عمران صاحب کو بتائیں کہ نواز شریف کا آج بھی ’ریبیوڈیم پی ای ٹی اسکین ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری