وزیراعظم5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان نے5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عمران خان میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے ، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کوتیاریوں کی ذمے داری دےدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن 5 فروری کو آزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کرلیا ، فیصلہ گزشتہ روزصدر آزاد کشمیر سردارمسعودخان اورپی ٹی آئی رہنماسلطان محمود سے ملاقات میں کیا گیا۔
وزیراعظم میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، اس سلسلے میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کوتیاریوں کی ذمے داری دےدی گئی ، جس کے بعد سیف اللہ نیازی نے پارٹی ذمہ داروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جلسے کے انتظامات اور مقام کے تعین کےلئے مشاورت جاری ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کے اجلاس میں 5فروری کوکشمیرڈے بھرپوراندازمیں منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھرمیں تقریبات کا فیصلہ کیا اور کہا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں کی آوازدنیابھرمیں اٹھائیں گے، آرایس ایس نظریے کوعالمی سطح پربے نقاب کرناہوگا۔