یمنی فوج کی سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائی، درجنوں اہلکار ہلاک


یمنی فوج کی سعودی اتحادی افواج کے خلاف جوابی کارروائی، درجنوں اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے مراکزپرشدید گولہ باری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے صوبہ مارب میں سعودی اتحادی افواج کے مراکز کونشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زائد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

 یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکار فورسز کی جوابی کارروائی میں 60 سعودی اہلکار ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے وزیر دفاع جنرل محمد ناصر العاطفی نے سعودی اتحادیوں کو خبردار کیا تھا کہ یمنی فورسز امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ  سعودی دہشت گردوں کےحملوں کے خلاف جوابی کارروائی کریں گی۔

العاطفی کا کہنا تھا کہ یمنی فوج سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری