بھارت کی جانب سے ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد


بھارت کی جانب سے ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد

بھارت نے امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ، بات چیت کا سلسلہ تب ممکن ہے جب پاکستان دہشتگردی روکے حکومت اپنے موقف پر قائم ہے بات چیت اور ʼدہشتگردیʼ ایک ساتھ چل نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری