شام؛ مغربی حلب میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، درجنوں دہشت گرد ہلاک


شام؛ مغربی حلب میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، درجنوں دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے مغربی حلب کے مضافات میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے درجنوں شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گردوں نے مغربی حلب کے مضافات میں شیعہ اکثریتی علاقے پر حملہ کیا تاہم شامی فوج نے بروقت کارروائی کرکے تکفیریوں کو پسپا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے مغربی حلب کے الزہراء قصبے پر حملہ کیا تھا۔ نیو حلب اور الزہراء علاقوں پر النصرہ فرنٹ کے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں  نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے لیکن شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملوں کا دندان شکن جواب دیا۔

دوسری طرف شامی فوج نے خان طومان نامی علاقہ سمیت متعدد دیہاتوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اور مزید اہم علاقوں کی طرف پیشقدمی جاری ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ شامی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے الحمیرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے مغرب حلب میں دہشت گردوں کی پیشرفت پر مبنی خبروں کی تردید کی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری