امام بارگاہ گلستان زہرا سلام اللہ علیہا میں شہدائے اسلام کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر
مدافع حرم شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاہپور شہر کی مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرا میں شہدائے اسلام کانفرنس منعقد ہوئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہدائے اسلام کانفرنس میں پاکستان کے معروف علماء و زعماء سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین جناب صاحبزادہ حامد رضا نے کانفرنس سے خطاب کیا۔
علامہ الفت حسین سندرالوی دارالعلوم محمدیہ سرگودہا کے پرنسپل علامہ ملک نصیر حسین علامہ ذکی الحسنین خان اوروزیر اعلی پنجاب کے فوکل پرسن سید اسد عباس نقوی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر عارف حسین الجانی نے خطاب فرمایا نیزعظیم روحانی شخصیت علامہ سید محمد باقر شیرازی سمیت ممتازسماجی شخصیات جناب رب نواز لہڑی سابق چیئرمین ضلع کونسل سرگودھا جناب افتخار حسین گوندل ایم پی اے سابق ڈی آئی جی پنجاب پولیس جناب سید زاہد حسین شیرازی صوبائی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جناب نور حیات جھمٹ سابق ترجمان ایم ڈبلیو ایم پنجاب جناب راجہ امجد علی اور دیگر معززین بھی شہداء مدافعین مقامات مقدسہ کی بلندی درجات کے لئے منعقدہ اس کانفرنس میں شریک ہوئے اور خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کانفرنس کے لئےنامور سیاسی شخصیت سید محمد رضا شیرازی' علامہ سید محمد ثقلین ہمدانی برادر محمد یونس جعفری شاہ پور صدر انجمن جعفریہ شاہ پور شہر اور ائی ایس او کے برادران نے خصوصی تعاون فرمایا.