یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے خلاف جاری آپریشن میں ہزاروں ہلاک یا زخمی+ تصاویر، ویڈیو


یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے خلاف جاری آپریشن میں ہزاروں ہلاک یا زخمی+ تصاویر، ویڈیو

یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کی تصاویر اور ویڈیو جاری کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ چند دنوں کے دوران یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3500 سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔

یمنی فوج نے سعودی دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی صوبہ الجوف اور مارب میں کی۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحادیوں سے بڑی مقدار میں خود کار اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے رقابہ الہنجر میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے گودام کو بھی تباہ کر دیا۔

عبدالخالق بدرالدین الحوثی نے سعودی اتحادیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک ہے، ظالم کو ہمیشہ رسوا ہونا ہے اور جیت حق کی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع ہرحالت میں جاری رکھا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری