شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المھندس کے چہلم کا اجتماع اتحاد کا مظہر ہوگا، آئی ایس او


شہید قاسم سلیمانی و ابو مہدی المھندس کے چہلم کا اجتماع اتحاد کا مظہر ہوگا، آئی ایس او

شہید قاسیم سلیمانی نے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں امریکا و اسرائیل کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملایا اور ہر میدان میں امریکا کو شکست سے دوچار کیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہدائے مدافعان حرم اہلیبت و اصحاب رسول (ص) شہید قاسیم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے چہلم کے اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں رابطہ مہم جاری ہے،شہداء مدافعان حرم کے چہلم کے سلسلے میں ہونے والا یہ اجتماع اسلام کی سربلندی اور کفر کی سرنگونی کا باعث ہوگا.

آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن محمد عباس کا کہنا تھا کہ 3 جنوری کو بغداد میں امریکا نے شہید راہ قدس جنرل قاسیم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے رہنما انجینئر ابو مہدی المھندس کو ایک بزدلانہ فضائی حملے میں شہید کردیا تھا، شہید قاسیم سلیمانی اور ابو مہدی المھندس نے عراق و شام سے سفاک دہشتگرد تنظیم داعش کی بربریت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرکے اہلیبت رسول (ص) اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات کا دفاع کیا اسی سبب وہ عالم اسلام میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے تھے اور یہی وجہ تھی جو تمام مستضعفین جہان شہیدان مدافعان حرم سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

محمد عباس کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں انکی شہادت کے بعد عالم اسلام کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید بلند ہوئے ہیں، شہید قاسیم سلیمانی نا صرف عراق و شام میں دہشتگردوں اور متکبر قوتوں کے خلاف برسر پیکار تھے بلکہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مظلومین کے بھی حامی و مدد گار تھے اور تمام امت مسلمہ و اسلامی مزاحمت کو شیطان بزرگ امریکا کے خلاف متحد کررہے تھے جس سے خوفزدہ ہوکر امریکا نے انہیں بزدلانہ حملے میں شہید کیا۔

محمد عباس کا مزید کہنا تھا کہ شہید قاسیم سلیمانی نے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں امریکا و اسرائیل کے تمام تر منصوبوں کو خاک میں ملایا اور ہر میدان میں امریکا کو شکست سے دوچار کیا سی لئے امریکا و اسرائیل انہیں اپنا صف اول کا دشمن سمھجتے تھے، یہی وجہ ہے عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد تشریف لانے والے سپاہ قدس ایران کے سربراہ قاسیم سلیمانی کو امریکا نے انکے ساتھوں سمیت فضائی حملے میں شہید کردیا، اس حملے نے امریکا کے دہشتگردانہ چہرے کو دنیا بھر میں مزید عیاں کردیا ہے۔

شہید سلیمانی کی شہادت امریکا و دیگر اسلام دشمن قوتوں کی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے اور انشااللہ بہت جلد امریکا و اسرائیل نست و نابود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے دفاع میں ہردم مصروف ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کراچی میں انکے چہلم کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع 9 فروری کو نشترپارک میں دوپہر 3 بجے دن منعقد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے جدید شیعہ و سنی علماء کرام, مذہبی و سیاسی شخصیات و اسکالر خطاب فرمائیں گے، یہ اجتماع ملک بھر میں اتحاد و وحدت کے حوالے سے ایک اعلیٰ مثال قائم کرے گا، اس سلسلے میں شہر بھر میں جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام،ملی, سیاسی و سماجی شخصیات سے روابط کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہر بھر میں تشہیراتی مہم کا بھی آغا ز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری