مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن بدستورجاری


مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن بدستورجاری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو 190روز سے دنیا کی سب سے بڑی چھاؤنی بنا رکھا ہے، نہتے کشمیری نوجوانوں کی جبری گرفتاریاں اوران پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو ایک سو چار دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

بھارتی فوج نے گھرگھر تلاشی لے کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، کل مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر شٹر ڈاؤن ہوگا، شٹرڈاؤن کی کال حریت رہنماؤں نے دی ہے، شٹرڈاؤن،احتجاج کی کال دینے پرجے کے ایل ایف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

وادی میں کشمیری گھروں میں قید ہیں، اسکول، کالجز اور تجارتی مراکز بند ہیں اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ شدید سردی نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل بنادی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف ضلع پلواما، شوپیاں، کلگام ، بڈگام سمیت دیگرعلاقوں میں کشمیریوں نے احتجا ج کیا۔

بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں سے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں چھین لیں۔

بھارتی ظلم کے آگے سینہ سپر کشمیری نوجوان مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کیلئے بھارتی حکومت وادی میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کرے گی۔

علاوہ ازیں چیئرمین کشمیر کونسل ای ایو علی رضا سید نے برسلز سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہدائے کشمیر افضل گرو اور مقبول بٹ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، شہداء نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی، بھارتی حکومت دونوں شہدا کے اجساد کو ورثا کے حوالے کرے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری