شامی فوج نے مزید کئی علاقےتکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیے


شامی فوج نے مزید کئی علاقےتکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیے

شامی فوج نے حلب کے مضافات میں مزید کئی اہم علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہناہے کہ فوج نے حلب کے مضافات میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

شامی فوج نے حلب کے قریب متعدد دیہاتوں کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرانے کے بعد سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا ہے۔

المیادین نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے حلب کے مرکزی شاہراہ کے مضافات میں متعدد دیہاتوں کو امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

شامی فوجی دستوں نے حلب کے جنوب مغربی علاقوں میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کا محاصرہ کرکے نقل و حرکت کو روک دیا ہے۔

واضح رہے شام میں جاری خانہ جنگ میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل، سعودی عرب اور بعضی خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری