رجب طیب اردوغان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ترک صدر رجب طیب اردوغان کی پاکستان آمد پر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیااور مہمان کے اعزازمیں گارڈآف آنر بھی پیش کیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، وزیراعظم عمران خان نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا جبکہ ترک صدر اور خاتون اول کو گلدستے پیش کئے گئے۔
ترک صدر کا پاکستان آمد پر ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا، وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کی اور انھیں لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور صدر اردوغان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے معزز مہمان سے کابینہ ارکان کا تعارف بھی کرایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترک وفدسےمصافحہ کیا۔
دورے کے دوران دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ہوگی جبکہ پاک ترک اسٹریٹیجک کونسل اجلاس بھی ہوگااور اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
ترک صدرکےدورے میں ترکی سے دفاع،ریلویز اور اطلاعات پر معاہدےہوں گے اور معیشت اورتجارتی معاہدے پربھی دستخط بھی کئے جائیں گے ۔
ترک صدر چودہ فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ترک صدر نے کارکے کمپنی جرمانے کا معاملہ حل کروا کر پاکستان کو برا تحفہ دیا اور پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے ہرجانے سے بچایا، یہ ترک صدر اردوغان ہی ہیں ، جنھوں نےمسئلہ کشمیر پر سب سے پاکستان کی آواز کے ساتھ آواز ملائی۔