ایران؛ مدافع حرم شہید جنرل سلیمانی اور ان کےرفقا کا چہلم+ تصاویر


ایران؛ مدافع حرم شہید جنرل سلیمانی اور ان کےرفقا کا چہلم+ تصاویر

ایران کے عوام نے سرداران محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المندس نیز ان کے دیگر ساتھیوں کے چہلم کی مجالس اور دوسرے پروگراموں میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور خطے سے دہشت گرد امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈ شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکا رفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے استقامت کا چالیسواں جعمرات کو پورے ایران میں منایا گیا جس میں لاکھوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کی۔

شہد جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر شہدائے استقامت کے چہلم کے موقع پر مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں اور قم المقدسہ میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں بڑے بڑے تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں اعلی سول اور فوجی عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین نے بھی شرکت کی۔ 

  ایران کے دیگر شہروں منجملہ ارومیہ، اصفہان، ایلام، مہاباد، اردبیل، بیرجند، کرمان، زاہدان، کرد شہر، تبریز اور ہمدان میں بھی شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا چہلم بڑے پیمانے پر منایا گیا۔     

چہلم کے اجتماعات میں شریک لوگوں نے امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں کی قدر دانی کرتے ہوئے خطے میں امریکہ کی ہرقسم کی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا۔

اس تعزیتی اجتماع میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے خطاب کیا جبکہ قدس فورس کے نئے کمانڈر جنرل اسما‏عیل قاآنی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا۔   

 دارالحکومت تہران کی مرکزی عیدگاہ مصلائے امام خمینی میں بھی شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے چہلم پر بہت بڑا تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے۔   

سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراقی حکام کی دعوت پر عراق گئے تھے جہاں بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی دہشت گرد فوج نے ان کے کنوائے پر بزدلانہ حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے علاوہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس اور آٹھ دوسرے افراد شہید ہوگئے تھے۔

مدافع حرم جنرل شہید سلیمانی کے چہلم میں اہل سنت سمیت مختلف مسالک و مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہریوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری