ایران سمیت دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


ایران سمیت دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران سمیت دنیا بھرمیں جشن ولادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے مقدس شہر قم میں حضرت معصومہ کے روضہ اقدس میں جشن کی تقریبات جاری ہیں۔

 جہاں آپ کے متوالے اور شیدائی آپ (س) کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم مادر کا نام دیا گیا ہے اور اس روز مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ اس دن پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے۔

 شہر قم میں دکانوں، امام بارگاہوں اور مسجدوں نیز مذہبی مقامات و مراکز میں چراغاں کیا گیا ہے جبکہ اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے شیدائی، جگہ جگہ لوگوں میں شربت اور مٹھائیاں تقسیم کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے، مسجد جمکران، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات پر محفل و قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جس میں کثیر تعداد میں مکتب اہل بیت عصمت و طہارت کے پیروکار شریک ہیں۔

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر ہزاروں زائرین کا اجتماع موجود ہے۔

بی بی دو عالم، زوجہ علی مرتضی، ام الحسنین، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا(س)، بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ برس قبل اس دنیا میں تشریف لائیں۔

 آپ(س) نے حضور ختمی مرتبت(ص) کی آغوش مبارک میں تربیت حاصل کی اور علم و فضیلت و کمال کے مراتب حاصل کئے۔ پھر آپ(س) امیرالمومنین، امام المتقین حضرت علی بن ابیطالب(س) کی شریکۂ حیات قرار پائیں اور نہایت ہی شائستہ طریقے سے ہمسری کے فرائض انجام دیئے اور بافضیلت ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے امامان حسنین(ع) اور حضرت زینب کبری(س) جیسی الہی و آفاقی شخصیات کی تربیت فرمائی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری