مقبوضہ کشمیرکے متعلق اردوغان کے بیان پر بھارت کا سخت رد عمل


مقبوضہ کشمیرکے متعلق اردوغان کے بیان پر بھارت کا سخت رد عمل

ترک صدر رجب طیب اردوغان کے مقبوضہ کشمیرکے متعلق بیان پر بھارت سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے ترک صدر کے کشمیر کے متعلق بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی کردوں کے مسائل پر توجہ دے اور شام میں غیر قانونی مداخلت بند کردے یہی اس کے مفاد میں بہتر ہے کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی حیثیت ترکی کے نزدیک وہی ہے جو پاکستان کے نزدیک ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے اندورنی معاملات اور مشکلات پر توجہ دینی چاہیے اور اسے ہندوستان کے مسائل پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

بھارتی  وزارت خآرجہ کا کہنا ہے کہ ہم ترک صدر کے کشمیر کے حوالے سے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ترکی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرونی معاملات میںم داخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیرکے بارے میں ترکی، ملیشیا اور ایران نے ہمیشہ پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری