یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی اتحادی ہلاک و زخمی


یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں سعودی اتحادی ہلاک و زخمی

یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا کرکے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے درجنوں اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

 اتحادی افواج یمنی سرحدی علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے تھے، عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرکے سعودی اتحادی افواج کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ صعدہ اور سعودی عرب کے جیزان میں اتحادی افواج کے حملوں کو پسپا کردیا۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ متعدد سعودی اہلکاروں کو گرفتارکرلیاہے۔

یمنی وزیردفاع محمد ناصر العاط کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی دہشت گردوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یمنی قوم ملک کے دفاع کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری