مولانا فضل الرحمن نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو گرفتار کریں گے:شیخ رشید


مولانا فضل الرحمن نے دھرنا دینے کی کوشش کی تو گرفتار کریں گے:شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اگر دھرنے کے ارادے سے اسلام آباد آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔ تاہم انہیں جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شیخ رشید نے لاہورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرناچاہتی ہے۔

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان معیشت میں بہتری لانے اور ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے انتھک کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ وہ حکومت کے خلاف کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم، پاکستان مسلم لیگ (ق) کی طرح حکومت سے تعاون کررہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری