ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری


ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سرکاری فوج کی پیشقدمی جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ادلب کے متعدد اسٹریٹجیک علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے مضافاتی علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے اور معرہ النعمان نامی علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے ادلب کے مضافات میں معرتماتر اورمعرتصین نامی دیہاتوں کو بھی مکمل طور پر آزد کرالیا ہے اور کفرنبل نامی شہرکی طرف پیشقدمی جاری ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک حمایت یافتہ درجنوں دہشت گردوں نے پیرکی شام کو ادلب کے مشرقی علاقے النیرب پر قبضہ کرلیا تھا، اب فوج نے مکمل طور پر دوبارہ آزاد کرالیا ہے۔

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری