وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے


وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں، معاون خصوصی زلفی بخاری اور ندیم بابر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مقامی ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امیر قطر سے خصوصی ملاقات کریں گے، وزیر اعظم قطری سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دورے میں دو طرفہ تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے واپسی پر دوحہ میں قطری وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی تھی، جس میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے قطر کی معاونت پر اظہار تشکر کیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ 18 جنوری کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

قطری ڈپٹی وزیر اعظم نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کی تعریف کی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری