پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان


پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہونے کا امکان

 آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف سطح پر معاہد ہ طے پا گیا ہے

تسنیم نیوز کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ ملنے کا امکان ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے اپریل میں پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کاامکان ہے۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ کی آئی ایم ایف بورڈ سے منظوری مشروط  ہے۔

واضح رہے کہ  آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کامعاہدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری