لندن؛ بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج، مودی سرکار کے خلاف سخت نعرہ بازی


لندن؛ بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج، مودی سرکار کے خلاف سخت نعرہ بازی

بھارت میں اقلیتوں اور مسلمانوں کے خلاف مظالم پر بھارتی ہائی کمشن لندن کے باہر احتجاج کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کیا جائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی سرکار کے خلاف نعرے درج تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری