پاکستان؛ کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش قرار


پاکستان؛ کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش قرار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے شکار چاروں افراد کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے اور وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہرکسی کوماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔

معاون خصوصی نے چین میں موجود پاکستانی طالب علموں سے متعلق بتایا کہ چین میں وائرس سے 6 متاثرہ پاکستان طلبہ بیمار ہو کر صحت یاب بھی ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ ایک پاکستانی طالب علم اب تک زیر علاج ہے  وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوجائے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے حفاظتی اقدامات سخت کردیے۔

سندھ  حکومت نے کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیل  میں 13 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری