شیخ رشید گٹر وزیر ہیں، بلاول بھٹو


شیخ رشید گٹر وزیر ہیں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات ہونے کے باوجود ان کے وزیر کے عہدے پر رہنے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔

 خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گٹر کی باتوں کو گٹر میں پھینک دینا چاہیے۔ ان کا صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ گٹر کے وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ گٹر وزیر ریلوے خود ہمیشہ سلیکٹڈ وزیرہوتا ہے، اتنے حادثات کے بعد ان کا تاحال وزیر کے عہدے رہنا حیران کن ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات گٹر وزیر کے دور میں ہوئے، وہ سلیکٹڈ ہے اور ہر سلیکٹڈ حکومت میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ تھے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نیا پاکستان نہیں مانتے جہاں اظہاررائے کی آزادی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام عروج پر ہے۔ انہوں نے نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو نوٹس بھجوایا۔ نیب کو ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بے خود تسلیم کیا ہے کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری