امریکا میں کرونا وائرس بےقابو، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی


امریکا میں کرونا وائرس بےقابو، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی

مہلک وائرس کی بدولت ہونے والی تمام ہلاکتیں واشنگٹن اسٹیٹ کے ایک ہی نرسنگ سینٹر ہوئی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن اسٹیٹ میں کرونا وائرس کا شکار مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس طرح اس مہلک مرض سے امریکہ میں ہونے والی اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام اموات نرسنگ سینٹر میں ہوئیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے 1500 افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ 18 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اس حوالے سے حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دواساز کمپنیوں کو کرونا ویکسین پر تیزی سے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

حکام نے کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کے لئے کنگ کاؤنٹی ہوٹل میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔    

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس مہلک مرض کا شکار ہو کر 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری