کرونا وائرس: عمرہ ادا کرنے پر تاحکم ثانی پابندی


کرونا وائرس: عمرہ ادا کرنے پر تاحکم ثانی پابندی

کرونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ ادا کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی انتظامیہ نے غیرملکی زائرین کے ساتھ ساتھ سعودی شہریوں کے عمرہ ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ عمرے پر پابندی کے علاوہ سعودی شہریوں کے مدینہ منورہ میں داخلے کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی حفاظت کے پیش نظر عائد کی گئی ہے اور اس پابندی کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔

دوسری جانب سعودی ائرلائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو 15 اپریل تک عمرے کا کوئی بھی گروپ نہ بنایا جائے۔

یاد رہے قبل ازایں سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی تھی تاہم اب سعودی شہریوں پر بھی عمرہ ادا کرنے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری